پوش[2]
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - فارسی لاحقہ تراکیب میں ڈھانپنے والا یا پنہنے والا کے معنی میں مستعمل۔ شب کو پہلو میں جو وہ ماہ سیہ پوش آیا ہوش کو اتنی خبر ہے کہ نہ پھر ہوش آیا ( ١٩٤٢ء، طیورِ آوارہ، ١٢ )
اشتقاق
فارسی میں مصدر 'پوشیدن' سے فعل امر 'پوش' اردو میں بطور 'لاحقہ فاعلی' مرکبات میں استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: پوشیدن
جنس: مذکر